لاہور میں طالبہ پر تشدد ہوسٹل مالک کو مہنگا پڑگیا،پولیس نے گرفتار کرلیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور میں طالبہ پر تشدد ہوسٹل مالک کو مہنگا پڑگیا،پولیس نے گرفتار کرلیا۔لاہور میں ہاسٹل کرائے کے تنازع پر نجی یونیورسٹی کی طالبہ پر تشدد کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ ٹاؤن شپ میں سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔Image

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے خواتین اور بچوں پر تشدد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرکے جیل بھیجا جائے گا جبکہ کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق بچوں اور خواتین کے تحفظ کے لیے پولیس متحرک ہے اور شہری ایسے واقعات فوری طور پر پولیس کو رپورٹ کریں۔

 

مزید خبریں

Back to top button