امریکا کے ایران پر حملہ کے بعد اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری

بیروت(ویب ڈیسک) امریکا کی جانب سے ایران پر نئے حملوں کے بعد اسرائیل نے جنوبی لبنان میں بھی فضائی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا، تاہم ان حملوں میں ہونے والے جانی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع سامنے نہیں آ سکی۔

یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب خطے میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔ اس سے قبل امریکی فوج نے ایران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 80 سے زائد اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق یہ حملے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تین تجارتی جہازوں پر مبینہ ایرانی حملوں کے ردعمل میں کیے گئے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا، ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ میں تنازع کے پھیلاؤ کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ لبنان سمیت خطے کے دیگر ممالک بھی اس صورتحال سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button