جاپان سے دبئی جانے والے جہاز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)جاپان کے شہر اوساکا سے دبئی جانے والے امارات ایئرلائن کے کارگو طیارے نےکراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔اوساکا سے دبئی جانے والے امارات ائیرلائن ای کے 9801 کے انجن میں اینڈگیشن موصول ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر پارک کرکے تیکنیکی طو پر چیک کیا جا رہا ہے۔مزید بتایا گیا کہ طیارے کو جانچ پڑتال اور مرمت کے بعد دبئی روانہ کر دیا جائے گا۔



