پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں دو بچیوں اور ایک بچے کو گلے کاٹ کر مار دیا گیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) لاہور کے علاقے اچھرہ میں دو بچیوں اور ایک بچے کو گلے کاٹ کر مار دیا گیا۔

پولیس کے مطابق اچھرہ کے علاقے میں 2 بچیوں اور ایک بچے کی لاشیں ملی ہیں، بچیوں کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا، ون فائیو پر اطلاع ملی، شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کی جائے گی۔

ایس ایس پی توقیر نعیم نے کہا ہے کہ بچوں کی عمریں 3 سال سے 9 سال کے درمیان ہیں، والدین گھر کو باہر سے تالا لگا کر میڈیکل سٹور پر ادویات لینے کے لیے گئے، جب واپس گھر آئے تو بچوں کی گردنیں کٹی ہوئی تھیں۔

پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button