مدرسے میں مبینہ تشدد، 12 سالہ طالبعلم 8 روز موت سے لڑنے کے بعد دم توڑ گیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) لاہور کے علاقے برکی میں ایک مدرسے کے قاری کے مبینہ تشدد کے نتیجے میں 12 سالہ طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔ اہلخانہ کے مطابق بہاولنگر سے تعلق رکھنے والا علی حیدر لاہور کے ایک مدرسے میں زیرِ تعلیم تھا، جہاں ختم شریف میں نہ پہنچنے پر قاری غلام رسول نے مبینہ طور پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ تشدد کے باعث علی حیدر کے ہاتھ اور ٹانگیں ٹوٹ گئیں اور وہ آٹھ روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ اہلخانہ کے مطابق قاری غلام رسول نے بچے کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے بس میں لٹا کر والد کو اطلاع دی۔

متوفی کے والد نے تھانہ برکی میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی ہے۔ پولیس نے بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button