سہیل آفریدی سےافغان سفیر کا ٹیلیفونک رابطہ، رجسٹریشن مکمل کرنیوالے افغان مہاجرین کو واپسی کی اجازت دینے کی درخواست

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے افغانستان کے سفیر سردار احمد خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، افغان سفیر نے رجسٹریشن مکمل کرنے والے مہاجرین کو واپسی کی اجازت دینے کی درخواست کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق افغان سفیر نے ریپٹری ایشن مراکز کے دورے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا، صورتحال میں نمایاں بہتری کا اعتراف کیا، افغان سفیر نے نادرا وینز کی تعداد میں اضافے پر اظہار تشکرکیا اور مزید اضافہ کرنے سمیت افغان سفیر نے رجسٹریشن مکمل کرنے والے مہاجرین کو واپسی کی اجازت دینے کی درخواست کی۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ افغان مہاجرین ہمارے بھائی ہیں، ہم اللہ سے بہتر حالات کی امید رکھتے ہیں، مہاجرین ہمارے مہمان ہیں، انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے اور مزید بہتری کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ رجسٹریشن کاؤنٹرز اور نادرا وینز کی تعداد بڑھانے کی ہدایات پہلے ہی جاری کرچکا ہوں اور مزید اضافہ بھی کیا جائے گا، ریپٹری ایشن کیمپس اور وہاں فراہم سہولیات کی روزانہ بنیاد پر نگرانی کر رہا ہوں۔

مزید خبریں

Back to top button