شرائط پوری،تاریخ اورمقام پراتفاق ہونے کے بعد امریکا سے تکنیکی مذاکرات ہونگے،ایرانی نائب وزیر خارجہ

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ تہران شرائط پوری ہونے اور تاریخ اور مقام پر اتفاق ہونے کے بعد امریکا سے تکنیکی مذاکرات کرے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے امریکی میڈیا کی رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ رواں ہفتے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکا کے ساتھ کوئی تکنیکی مذاکرات طے نہیں ہیں۔کاظم غریب آبادی نے کہا کہ دوحہ میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان تکنیکی ورکنگ گروپ کے مذاکرات کے انعقاد سے متعلق میڈیا رپورٹس تصدیق شدہ نہیں ہیں اور نہ ہی تکنیکی میٹنگز اس ہفتے کے لیے شیڈول ہیں۔ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر کے ساتھ مشاورت جاری ہے جس میں حال ہی میں دستخط شدہ مفاہمت کی یادداشت کے تحت امریکی وعدوں پر عمل درآمد کی کوششیں شامل ہیں۔



