کراچی پورٹ پر دنیا کے بڑے میگا کنٹینر جہازوں میں شامل ایم ایس سی ایریکا لنگر انداز

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) کراچی پورٹ پر بڑے بین الاقوامی بحری جہازوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جہاں دنیا کے بڑے میگا کنٹینر جہازوں میں شامل ایم ایس سی ایریکا لنگر انداز ہوگیا۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے مطابق جہاز کی لمبائی 398 میٹر جبکہ چوڑائی 59 میٹر ہے، اور کراچی پورٹ ایسے بڑے کنٹینر جہازوں کو محفوظ اور مؤثر انداز میں ہینڈل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

حکام کے مطابق ایم ایس سی ایریکا کی آمد سے 3 ہزار سے زائد کنٹینرز کی ہینڈلنگ متوقع ہے، جس سے بندرگاہی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

کراچی پورٹ پر کارگو آپریشنز مکمل کرنے کے بعد یہ میگا کنٹینر جہاز اپنی اگلی منزل دالیان، چین کے لیے روانہ ہو جائے گا۔

کے پی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ بڑے بحری جہازوں کی آمد کراچی پورٹ کی بڑھتی ہوئی صلاحیت اور عالمی تجارت میں اس کے اہم کردار کی عکاسی کرتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button