کراچی کاموبائل فون ڈیلر بلوچستان میں قتل،بیوی زخمی،2بچے محفوظ رہے

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کراچی کارہائشی موبائل ڈیلرعلی جمیل بلوچستان میں دشت کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین منہاج گلفام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ شب اس وقت پیش کہ جب ناظم آباد کے رہائشی خاندان گاڑی میں کراچی سے کوئٹہ جارہا تھا۔خاندان مبینہ طور پر گوگل میپ کی غلط رہنمائی کے باعث دشت کے علاقے کھنڈ پہنچ گیا تھا۔ راستہ بھٹکنے والے خاندان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں کراچی کے رہائشی اور خاندان کے سربراہ علی جمیل جاں بحق اور خاتون شدید زخمی ہوگئی تاہم انکے ہمراہ جانے والے دو کمسن بچے محفوظ رہے۔



