پہلے استعفیٰ پھر’’جنترمنتر‘‘سے جائینگے،کاکروچ پارٹی نےمودی سرکارکوکل تک کاوقت دیدیا

نئی دہلی(جانوڈاٹ پی کے)کاکروچ جنتا پارٹی کے ارکان کی حکومت کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی، جس میں حکومت نے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے معاملے پر کل تک کا وقت مانگ لیا۔

طلبا تنظیم کے دو مطالبات پر حکومت نے رضامندی ظاہر کردی ہے۔کاکروچ جنتا پارٹی کا کہنا ہے کہ کل وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ ہوسکتا ہے تاہم وزیر تعلیم کے استعفے کے مطالبے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔

حکومتی وفد سے کل دوبارہ ملاقات ہوگی،اس وقت تک نئی دہلی کے جنتر منتر پر دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button