جماعت اسلامی کاآزادکشمیرمیں قیام امن کیلئے گرینڈ جرگہ تشکیل دینے کا فیصلہ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)جماعت اسلامی نے آزاد کشمیر میں امن کے قیام کے لیے گرینڈ جرگہ تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔اس بات کا اعلان امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی زیر صدارت مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں کیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امن جرگہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرے گا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مذاکراتی عمل کے لیے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی، کمیٹی میں امیر جماعت اسلامی کشمیر ڈاکٹر مشتاق خان، عبدالرشید ترابی اور ڈاکٹر خالد محمود شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، حکومت ہر صورت مذاکرات کا آغاز کرے، آزاد کشمیر کے حالات سے مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ جرگہ کمیٹی میں سابق ججز، عسکری شخصیات اور سول سوسائٹی کے افراد بھی شامل کیے جائیں گے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی جلد راولاکوٹ کا دورہ کرکے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے براہ راست مذاکرات کرے گی، مظاہرین کے اعتراضات جائز ہیں مگر مہاجرین اور مقبوضہ کشمیر کی نمائندگی پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا،12سیٹوں کے مسئلہ پر بات چیت ضرور ہوگی اور اس کا کوئی قابل عمل حل بھی نکل آئے گا۔

مزید خبریں

Back to top button