ڈاکٹر اسامہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس کیوں بلایا گیا؟جواب سامنے آنا چاہیے، جبران ناصر


کراچی(جانوڈاٹ پی کے) کمیشن کی سماعت کے بعد جبران ناصر ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے روز جو الزامات لگائے جا رہے تھے، اب وہی چیزیں سامنے آ رہی ہیں۔
جبران ناصر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر سمعیہ بتائیں گی کہ ڈاکٹر اسامہ نے کیا کہا اور انہیں کیا خط لکھا گیا۔ ان کے مطابق ایک سینئر افسر نے ضروری سمجھا کہ خط لکھ کر حقائق سامنے لائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں کیا کوتاہیاں کی گئیں، اب یہ سب کے سامنے آ رہا ہے۔ جبران ناصر نے سوال اٹھایا کہ وہ وفاقی ادارے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کا مطالبہ کر رہے تھے، تو کیا ان کا مطالبہ درست نہیں تھا؟
جبران ناصر ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ ڈاکٹر اسامہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس کیوں بلایا گیا، اس کا جواب بھی سامنے آنا چاہیے۔