حکومت نے جیٹ فیول 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا


اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کمی کر دی، جس کے بعد نئی قیمت 231 روپے 72 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق قیمت میں کمی سے ایئرلائنز کے ایندھن کے اخراجات میں نمایاں بچت متوقع ہے، جس سے فضائی کمپنیوں کے آپریشنل اخراجات کم ہوں گے اور اس کے مثبت اثرات ہوا بازی کے شعبے پر مرتب ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی سے قبل جیٹ فیول کی قیمت تقریباً 188 روپے فی لیٹر تھی، تاہم بعد ازاں بین الاقوامی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔