امریکا پرتنقید کرنیوالے اسرائیلی وزرا کو ہوش میں آکر حقیقت کا سامنا کرنا چاہیے،امریکی نائب صدر

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکا ایران مفاہمتی یادداشت پر بعض اسرائیلی رہنماؤں کی تنقید پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس برہم ہوگئے۔

ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ تنقید کرنے والے اسرائیلی وزرا کو ہوش میں آکر حقیقت کا سامنا کرنا چاہیے۔

امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی کابینہ میں ہوتا تو دنیا میں اپنے واحد طاقتور اتحادی پر ایسے حملے نہ کرتا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس وقت پوری دنیا میں ڈونلڈ ٹرمپ واحد سربراہِ ریاست ہیں جو اسرائیل سے ہم دردی رکھتے ہیں، ایسے وقت میں معاہدے اور ٹرمپ پر اسرائیلی تنقید سمجھ سے بالاتر ہے۔

مزید خبریں

Back to top button