کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ایک روز کے لیے معطل

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان ریلویز نے ناگزیر وجوہات کے باعث کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو ایک روز کے لیے عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس منگل کے روز کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ نہیں ہوگی، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو بھی جیکب آباد ریلوے سٹیشن پر روک دیا جائے گا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کی عارضی معطلی ناگزیر وجوہات کے باعث کی گئی ہے، جبکہ حالات معمول پر آنے کے بعد سروس کی بحالی سے متعلق مسافروں کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ سفر سے قبل اپنے متعلقہ ریلوے سٹیشن یا ریلوے ہیلپ لائن سے ٹرین کے شیڈول اور روانگی کے اوقات کی تصدیق ضرور کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button