جعفر ایکسپریس سروس دوسرے روز بھی معطل، ریلوے حکام نے پشاور-کوئٹہ روٹ متاثر ہونے کی تصدیق کر دی

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے) کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی سروس مسلسل دوسرے روز بھی معطل رہی، جس کے باعث ریلوے نظام متاثر ہوا ہے۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق ٹرین آج بھی اپنی منزل کے لیے روانہ نہیں ہوگی، جبکہ سروس کو ناگزیر وجوہات کے باعث عارضی طور پر منسوخ کیا گیا ہے۔ اسی طرح پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد سے واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو پیشگی طور پر صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ سروس کی بحالی سے متعلق حتمی فیصلہ حالات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button