اسرائیل ایرانی مذاکرات کاروں کواسلام آباد دورے کے دوران نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہا تھا،امریکی اخبار کا دعویٰ

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد امن مذاکرات کیلئے ایرانی وفد کے دورے کے دوران اسرائیل ایران کے اعلیٰ مذاکرات کاروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیل کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا۔امریکی انتظامیہ نے خدشات کے پیش نظر خطے کے بعض ممالک کے ذریعے ایران کو ممکنہ اسرائیلی کارروائی سے بھی آگاہ کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اپریل میں دورہ اسلام آباد کے دوران ایرانی حکام نے امریکا سے پاکستانی اور قطری ثالثوں کے ذریعے ایرانی وفد کونشانہ نہ بنائے جانے کی ضمانت طلب کی تھی۔امریکی اخبار کے مطابق پاکستانی ائیر فورس کے جہازوں نے ایرانی وفد کے جہاز کو ایران سے پاکستان اور پاکستان سے ایران تک حصارمیں رکھا۔واپسی پر ایرانی حکام نے اسرائیلی طیاروں کے عراق سے ایران میں داخل ہونے کی انٹیلیجنس حاصل کی اور اسے واپس آنے والے طیارے تک پہنچایا جس پر طیارے کو مشہد ائیر پورٹ پر اتار لیا گیا تھا، واقعے کی باقر قالیباف کے سینئر معاون محمد مرانڈی نے بھی تصدیق کی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button