ایران جنگ میں، اسرائیل نے براہِ راست امریکی فوجی مہم سے دوری اختیار کر لی


تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اسرائیل نے عندیہ دیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف امریکی فوجی مہم میں براہِ راست شامل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر خزانہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل کو ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں میں شامل ہونے میں کوئی دلچسپی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری تنازع کے باعث تہران پر مسلسل معاشی دباؤ بڑھ رہا ہے، جو اسرائیل کے مفاد میں ہے۔
اسرائیلی وزیر خزانہ کے مطابق موجودہ صورتحال میں ایران پر اقتصادی دباؤ برقرار رہنا اسرائیل کی حکمتِ عملی کے لیے زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتا ہے، اسی لیے براہِ راست فوجی شمولیت ترجیح نہیں۔