اسرائیل کایورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنےکااعلان

تل ابیب(جانوڈاٹ پی کے)اسرائیلی وزیرخارجہ کاکہنا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس کیساتھ ہرقسم کے رابطے ختم کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کایا کالاس سے منسوب حالیہ بیانات کے ردعمل میں کیا گیا ہے، جس میں اسرائیل کا موازنہ جنوبی افریقہ میں نسلی امتیاز کے دور سے کیا گیا تھا۔
یورپی یونین خارجہ پالیس چیف کایا کالاس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین اسرائیل کے ساتھ تعمیری تعلقات برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔



