پاکستان اور عراق کے درمیان براہِ راست پروازیں بحال، 86 دن بعد فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع

کراچی(جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک) ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے 86 دن بعد پاکستان اور عراق کے درمیان براہِ راست پروازوں کا سلسلہ دوبارہ بحال ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بغداد سے عراق ایئر کی پہلی پرواز آئی اے 409 مسافروں کو لے کر آج صبح 4:53 بجے کراچی پہنچ گئی۔ جبکہ واپسی پر کراچی سے پرواز آئی اے 410 صبح 7:14 بجے بغداد کے لیے روانہ ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ روٹ گزشتہ کئی ماہ سے معطل تھا اور آخری پرواز 28 فروری کو بغداد سے کراچی پہنچی تھی، جبکہ بعد ازاں متعدد شیڈول پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔

عراقی ایئرلائن حکام کے مطابق جلد بغداد سے اسلام آباد کے لیے بھی براہِ راست پروازیں شروع کی جائیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button