عراق کا علاقائی کشیدگی کم کرنے اور تنازعات سے دور رہنے کا اعادہ

بغداد(جانوڈاٹ پی کے)عرب میڈیا کے مطابق عراق میں حملوں کے بعد عراقی قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جس میں عراقی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف بھی شریک ہوئے، اجلاس میں امریکی وسعودی حملوں کی مذمت کی گئی، اجلاس میں علاقائی کشیدگی میں کمی پر زور دیا گیا۔
عراقی سلامتی کونسل کا کہنا تھا کہ عراقی حکومت کا واضح مؤقف ہےکہ تمام دشمن اقدامات ناقابل قبول ہیں، دشمن اقدامات سے نمٹنا اور اس کا مقابلہ کرنا صرف عراقی حکومت کی ذمہ داری ہے، اختلافات کے حل کے لیے سفارتی ذرائع اختیار کرنے چاہئیں، عراق کو علاقائی تنازعات سے دور رہنا چاہیے۔



