امریکا اور سعودی افواج کے عراق میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے مراکز پر حملے، 20 جنگجو ہلاک

ریاض(جانوڈاٹ پی کے)امریکا اور سعودی افواج کے عراق میں مبینہ ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے مراکز پر حملوں میں 20 اموات ہوئیں اور 32 زخمی ہوئے۔
سعودی وزارت دفاع کے مطابق کارروائی سعودی تیل تنصیبات پر ڈرون حملوں کے جواب میں امریکی سینٹرل کمانڈ کےساتھ مل کرکی گئی۔
سب سےبڑا حملہ عراقی صوبے نینوا میں ہوا جہاں 10 افراد مارےگئے۔



