پینٹاگون نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی 2027 تک بڑھا دی

امریکا کی ایران کے خلاف جنگ طویل ہونے کے اشارے  ملنے کے بعد امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی تعیناتیاں 2027 تک بڑھا دیں۔

امریکی اخبار کے مطابق وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کی جانب سے فوجی تعیناتیوں کی مدت میں اضافہ اس بات کی علامت ہے کہ یہ تنازع اگلے سال تک جاری رہ سکتا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہےکہ یہ ایک غیر محدود فوجی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد صدر ٹرمپ کو مختلف آپشنز فراہم کرنا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ نے نجی طور پر معاونین سے ایران جنگ کے خاتمے کے اعلان پر مشاورت کی ہے، ٹرمپ ذاتی طور پر جنگ کے خاتمے کا اعلان کرنے کے حق میں ہیں،  صدر ٹرمپ کو یقین ہے ایران پر اقتصادی دباؤ ایرانی حکومت کو اپنے جوہری پروگرام کے خاتمے پر مجبور کردے گا۔

اخبار کے مطابق معاونین نے ٹرمپ کو ایران جنگ بڑھانے پر وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کی شکست کے خطرے کے خدشے کاظہار کیا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ چاہتی ہے کہ مڈٹرم الیکشنز تک ایران جنگ خاموشی سےجاری رہے۔

مزید خبریں

Back to top button