خطے کے ممالک اپنے مستقبل اور سلامتی کی ذمہ داری خود سنبھالیں،محمد باقر قالیباف

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے مشترکہ سلامتی کے فروغ پر زور دینا اس اصول کی عکاسی کرتا ہے جس کی ایران طویل عرصے سے حمایت کرتا آیا ہے۔
قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ خطے کے ممالک کو اپنے مستقبل کی ذمہ داری خود سنبھالنی چاہیے اور حقیقی استحکام ایک ایسے نئے سکیورٹی ڈھانچے کے ذریعے ہی ممکن ہے جو مقامی سطح پر تشکیل دیا گیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایران ایسے علاقائی سکیورٹی نظام کے قیام کے لیے تیار ہے۔
یادر ہے کہ چینی صدر نے مشرق وسطیٰ کے ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتے ہوئے اپنی سلامتی اور مستقبل کا اختیار خود سنبھالیں۔



