ایران کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا،باقر قالیباف

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی اسپیکر اور چیف مذاکرات کار باقر قالیباف نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کا نفاذ مشکل لیکن ممکن قرار دیا۔

تہران میں حماس کی لیڈر شپ کونسل کے سربراہ محمد درویش سے ملاقات میں باقر قالیباف نے واضح کیا کہ معاہدے کے باوجود امریکا کے ساتھ شدید اختلافات برقرار ہیں۔

 اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے کہا ایران کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا اور خامنہ ای کی ہدایات کے مطابق میزائلوں اور سیاسی دباؤ کے ذریعے مسلمانوں اور مزاحمتی تنظیموں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

باقر قالیباف نے کہا مسلم ممالک کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا، انہیں احساس ہو گیا ہےکہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تعاون ان کے تحفظ کی ضمانت نہیں۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت سیاسی اور فوجی دونوں اعتبار سے امریکا کی شکست اور مزاحمتی محور کی کامیابی ہے۔

یمنی حوثیوں کی سپریم کونسل کے وائس چیرمین سے ملاقات میں باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کو مزاحمتی محور میں ایران کے اتحادیوں کو تسلیم کرنا پڑا، یہ مفاہمتی یادداشت کی ایک کامیابی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سفارتی کامیابی فوجی تیاریوں پر منحصر ہے کوئی بھی کمزوری دکھائی دی تو امریکا اور اسرائیل ایران پر حملہ کردیں گے۔

حزب اللہ کے سینئر عہدیدار محمد Fneish سے ملاقات میں باقر قالیباف نے کہا تہران کے کردار کے بغیر لبنان میں امن قائم نہیں ہو سکتا، امریکاکے مفاہمتی یادداشت میں ایران نے لبنان میں جنگ بندی کو مرکزی نکتہ بنایا۔

مزید خبریں

Back to top button