امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا فیصلہ، امریکا سے طے شدہ تکنیکی مذاکرات میں شرکت سے انکار

تہران(جانوڈاٹ پی کے) ایران نے حالیہ امریکی حملوں اور مفاہمتی یادداشت کے تحت کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث امریکا کے ساتھ اتوار کو ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ایرانی حکام کے مطابق تہران نے مذاکرات کے لیے درکار شرائط پوری نہ ہونے کی وجہ سے امریکا کے ساتھ طے شدہ تکنیکی بات چیت منسوخ کر دی۔

ایران کے سپریم لیڈر کے دفتر برائے تحفظ و اشاعت آثار سے وابستہ مہدی فضائلی نے ایرانی سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ امریکی فوجی حملوں اور مفاہمتی یادداشت میں شامل وعدوں پر عمل نہ ہونے کے باعث ایران نے مذاکرات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک مذاکرات کے لیے ضروری شرائط پوری نہیں ہوتیں، ایران امریکا کے ساتھ طے شدہ تکنیکی مذاکرات میں شریک نہیں ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button