ایران مذاکرات کیلئے تیار، امریکا معاہدے کا احترام کرے اور اسرائیل کو پابند بنائے، سعید خطیب زادہ

تہران(ویب ڈیسک)ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ اگر امریکا معاہدے کا احترام کرنے اور اسرائیل کو اس کی شرائط پر عمل درآمد کا پابند بنانے میں سنجیدہ ہے تو ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کو آگے بڑھانے کیلئے تیار ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ایران سفارتی حل اور خطے میں استحکام کا خواہاں ہے، تاہم معاہدوں پر عمل درآمد اور تمام فریقوں کی ذمہ داریوں کی پاسداری ضروری ہے۔

جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی تازہ لہر پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل کی مسلسل جنگی کارروائیوں کے سنگین اور فوری نتائج برآمد ہو سکتے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران خطے میں کشیدگی کے خاتمے کا خواہاں ہے اور غزہ سمیت تمام محاذوں پر امن، استحکام اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی حمایت کرتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button