ایران نے ٹرمپ سمیت دیگر امریکی رہنماؤں کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزامات کو مستردکرد یا

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران نےامریکی صدر ٹرمپ سمیت دیگر امریکی رہنماؤں کے قتل کی منصوبہ بندی کے امریکی الزامات کو مسترد کر د یا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا سینیٹ میں دیا گیا بیان ردکرتےہوئےکہا کہ ان کا ہر الزام ایک اعتراف ہے، ان کا مظلوم بن کر رونا دھونا، ایران کے خلاف ان کے سفاکانہ  جنگی جرائم ، نسل‌کشی کے اقدامات اور انسانیت کے خلاف جرائم کو چھپا نہیں سکتا۔

مزید خبریں

Back to top button