ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کے انتظامات مکمل

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔

ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق نائب میئر تہران نے کہا ہے کہ شہید آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کے انتظامات مکمل ہیں، 3 دن کی الوداعی تقریبات اور 24 گھنٹے کا جنازہ جلوس ہوگا۔

نائب میئر تہران نے مزید کہا کہ شہید سپریم لیڈر کی الوداعی تقریبات ذی الحج کے آخر اور محرم کے ابتدا میں ممکن ہیں، نماز جنازہ کےلیے مقام کے تعین کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نمازجنازہ جامع مسجد یا امام خمینی کے مزار میں ادا ہوگی، تہران میں جنازے کا جلوس 24 گھنٹے جاری رہنے کی توقع ہے۔

نائب میئر تہران نے کہا کہ جلوس میں 15 سے 20 لاکھ لوگوں کی شرکت متوقع ہے، شہید سپریم لیڈر کا جسد خاکی قم اور پھر مشہد منتقل کیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ شہید سپریم لیڈر کی تدفین روضہ امام رضا میں ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button