’’کاکروچ جنتا پارٹی‘‘کا احتجاجی مظاہرہ، بانی ابھیجیت دپکے دہلی پہنچ گئے

نئی دلی (ویب ڈیسک) بھارت میں سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی “کاکروچ جنتا پارٹی” کے بانی ابھیجیت دپکے احتجاجی تحریک کی قیادت کے لیے نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ دہلی ایئرپورٹ سے سیدھے جنتر منتر احتجاجی مقام کی طرف روانہ ہوئے جہاں ممکنہ طور پر احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق اس تحریک کا آغاز اس وقت ہوا جب بھارتی چیف جسٹس کی جانب سے نوجوانوں کو مبینہ طور پر “کاکروچ” کہہ کر مخاطب کیا گیا، جس کے بعد ابھیجیت دپکے نے اس بیان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے “کاکروچ جنتا پارٹی” کے نام سے ایک علامتی سیاسی و سماجی تحریک کا اعلان کیا۔

یہ تحریک دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی اور مبینہ طور پر اس کے فالوورز کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے نوجوانوں کے حقوق اور سماجی رویوں کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button