بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کا دن، 6 رکنی فہرست اڈیالہ جیل انتظامیہ کو ارسال

راولپنڈی (جانوڈاٹ پی کے)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے کل اڈیالہ جیل میں ان کی قانونی ٹیم اور وکلا کی ملاقات کا دن مقرر کر دیا گیا ہے، جس کے لیے فوکل پرسن اویس یونس چودھری نے چھ وکلا پر مشتمل حتمی فہرست جیل انتظامیہ کو بھجوا دی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے وکلا کی فہرست میں بیرسٹر گوہر خان، خالد یوسف چودھری، شمسہ کیانی، گلزار اقبال، میاں زبیر وحید اور چودھری عادل بھٹی شامل ہیں۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی بھی کل اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے، جہاں وہ اپنے بھائی سے جیل میں ملاقات کریں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اہم ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی کے خلاف زیرِ التوا قانونی مقدمات، عدالتی امور اور موجودہ سیاسی و آئینی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔



