عمران عباس کو’’فٹنس‘‘دکھانا مہنگا پڑ گیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس ایک بار پھر اپنی فٹنس کی نمائش کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے، تاہم اس بار تعریف کے بجائے انہیں شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

عمران عباس اکثر اپنی فٹنس روٹین اور جسمانی ساخت کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے جم سے اپنی نئی تصاویر پوسٹ کیں، جن میں وہ سیاہ رنگ کے جم لباس میں ملبوس دکھائی دیے۔ تصاویر میں انہوں نے اپنی ٹی شرٹ اٹھا کر ایبس بھی نمایاں کیے اور کیپشن میں لکھا، ’’او بھائی، یہ اے آئی نہیں بلکہ حقیقی فٹنس ہے۔‘‘

تاہم یہ پوسٹ سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے نہ بچ سکی۔ کئی صارفین نے ان کی تصاویر کا مذاق اڑایا اور ان کی فٹنس کو غیر متاثرکن قرار دیا۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ آپ کو اپنے لیے اے آئی استعمال کرنی چاہیے تھی، شاید نتیجہ بہتر آتا۔ ایک اور صارف نے کہا کہ حقیقت میں ایسی فٹنس متاثر نہیں کرتی۔

مزید خبریں

Back to top button