آئی ایم ایف کا یوکرین کے لیے 690 ملین ڈالر قرض منظور، نئے پروگرام کی پہلی قسط جاری

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے نئے امدادی پروگرام کے تحت یوکرین کے لیے 690 ملین امریکی ڈالر کی قرضہ قسط کی منظوری دے دی۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے یوکرین کے لیے 8.1 ارب ڈالر مالیت کے چار سالہ قرضہ پروگرام کے پہلے جائزے کی تکمیل کے بعد نئی قسط کی منظوری دی۔

آئی ایم ایف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ نے 48 ماہ پر مشتمل توسیعی فنڈ سہولت (EFF) پروگرام کا پہلا جائزہ مکمل کیا، جس کے بعد تقریباً 690 ملین امریکی ڈالر فوری طور پر یوکرین کو فراہم کیے جا سکیں گے۔

جاری کردہ دستاویز کے مطابق پروگرام کے تحت یوکرین کی مجموعی کارکردگی بڑی حد تک اطمینان بخش رہی، جس کی بنیاد پر فنڈ کی اگلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button