آبنائے ہرمزسے ان جہازوں کو گزرنے کی اجازت ہوگی،جو ضروری شرائط پوری کرینگے،ایران کا انتباہ

 تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی نے نئے قوائد و ضوابط جاری کردیئے ہیں جس میں کہا گیاہے کہ آبنائے ہرمزسے ان جہازوں کو گزرنے کی اجازت ہوگی ،جو ضروری شرائط پوری کرینگے۔

بیان میں کہا کہ غیرملکی جہاز رابطہ معلومات اور سفر کے راستے کی تفصیلات فراہم کریں ، آبنائے ہرمزپہنچنے سے 48 گھنٹے پہلے درخواست دینا ضروری ہوگی،60روز کے دوران بحری جہازوں سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی، تمام جہازوں کی انشورنس کی ذمہ داری ایرانی حکومت اٹھائے گی، ایرانی پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی کے مطابق جہازوں کو گزرنے کی اجازت امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت دی جارہی ہے۔

قبل ازیں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی صیہونی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔ کہا ایران کے ساتھ معاہدے پر نیتن یاہو غصے سے پاگل ہورہے ہیں۔ معاہدے پر تنقید سجھ سے بالا تر ہے۔ نتین یاہو کے وزیر صدر ٹرمپ پر تنقید کررہے ہیں۔ ٹرمپ کو مسئلہ سمجھنے والے جاگیں۔ تمہاری حفاظت ہمارے پیسوں سے ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button