50ہزارپاکستانی خواتین امسال حج کریں گی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)راوں سال سرکاری اسکیم کے تحت50ہزار سے زائد خواتین فریضہ حج ادا کریں گی،سب سے زیادہ تعداد کا تعلق کراچی ریجن سے ہے۔رواں سال سرکاری حج اسکیم میں 43.5 فیصد خواتین شامل ہیں، ،سب سے زیادہ 13869 خواتین عازمین کا تعلق کراچی ریجن سے ہے،دوسرے نمبر پر لاہور ریجن سے 13619 خواتین حج ادا کریں گی،اسلام آباد ریجن کی 11573 خواتین سرکاری اسکیم کے تحت حج کریں گی۔ملتان سے4264اور پشاور ریجن سے3331خواتین عازمین حج شامل ہیں،سیالکوٹ سے2412خواتین سرکاری اسکیم پر ادائیگی حج کیلئے جائیں گی،کوئٹہ ریجن سے 709 خواتین حج پر جائیں گی،شرح 17.3 فیصد ہے،سب سے کم سکھر ریجن سے337خواتین فریضہ حج کیلئے جائیں گی،ملک بھر سے65182مرد عازمین حج بھی حجاز مقدس روانہ ہوں گی،رواں سال سرکاری حج اسکیم کا مجموعی کوٹہ ایک لاکھ19ہزار ہے۔



