اسرائیل کا جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے زیرِ زمین فوجی مرکز تباہ کرنے کا دعویٰ

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ایک زیرِ زمین فوجی مرکز اور سرنگوں کے وسیع نیٹ ورک کو کامیاب کارروائی میں تباہ کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران حزب اللہ کے تقریباً 200 میٹر طویل زیرِ زمین سرنگوں کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی حکام کے مطابق زیرِ زمین تنصیب میں سیکڑوں ہتھیار، گولہ بارود اور متعدد میزائل سائلوز موجود تھے، جنہیں کارروائی کے دوران تباہ کر دیا گیا۔

تاہم اسرائیلی حکام نے اپنے اس دعوے کے حق میں کوئی آزادانہ ثبوت یا تصاویر جاری نہیں کیں، جس کے باعث اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

مزید خبریں

Back to top button