ہری پور میں طوفانی بارشوں سے تباہی، لینڈ سلائیڈنگ نے واحد سڑک بند کردی

ہری پور(جانوڈاٹ پی کے) یونین کونسل ناڑہ آمازئی، تحصیل غازی کے گاؤں کالیلاڑ میں طوفانی بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے واحد رابطہ سڑک مکمل طور پر بند ہوگئی، جس کے نتیجے میں متعدد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گاؤں کا گورنمنٹ پرائمری اسکول کالیلاڑ بھی متاثر ہوا، جبکہ بجلی کے کھمبے گرنے سے پورے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق مسلسل بارش کے باعث متاثرہ علاقوں میں مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ برقرار ہے۔ بارشوں کا سلسلہ بھی تاحال جاری ہے، جس سے شہریوں کو مزید مشکلات کا سامنا ہے۔

علاقہ مکینوں نے متاثرہ سڑک کو فوری طور پر کھولنے اور بھاری مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ منقطع ہونے والے دیہات کا زمینی رابطہ بحال ہوسکے۔

مزید خبریں

Back to top button