حامد ناصر چٹھہ کی سابق لیگی ایم این اے افتخار چیمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

افتخار چیمہ انسان دوست شخصیت تھے،وزیر آباد ایک عمدہ شخصیت سے محروم ہوا ہے،حامد ناصر چٹھہ کا ذوالفقار چیمہ اور ڈاکٹر نثار چیمہ سے ملاقات میں اظہار خیال

وزیرآباد (جانو ڈاٹ پی کے)بزرگ سیاسی راہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی چوہدری حامد ناصر چٹھہ نے سابق ایم این اے جسٹس ریٹائرڈ افتخار احمد چیمہ کی وفات پر ان کے بھائی سابق آئی جی پولیس ذوالفقار احمد چیمہ اور سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ سے تعزیت کی۔

اس موقع پر چوہدری حامد ناصر چٹھہ نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ افتخار چیمہ انسان دوست شخصیت تھے جن کی علاقہ کے لئے گراں قدر خدمات ہیں وہ متقی پرہیز گار اور صوم و صلوٰۃ کے پابند ہونے کے ساتھ ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت میں بھی پیش پیش رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع وزیر آباد ایک عمدہ شخصیت سے محروم ہوا ہے انہوں نے ڈاکٹر نثار چیمہ ،ذوالفقار چیمہ اور مرحوم کے بیٹے عثمان چیمہ سے تعزیت کی اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی

مزید خبریں

Back to top button