بھارت کی ہلدیا آئل ریفائنری میں آگ، متعدد کارکن زخمی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کے ساحلی شہر ہلدیا میں واقع آئل ریفائنری کی پائپ لائن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں متعدد کارکن زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کے بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ریفائنری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی حتمی وجہ کا تعین ابھی نہیں ہو سکا، تاہم ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پائپ لائن سے تیل چوری کی کوشش کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

حکام کے مطابق زخمی کارکنوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ آگ لگنے کی اصل وجہ سامنے لائی جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button