رواں سال 17 لاکھ7ہزار 301 افراد نےفریضہ حج اداکیا، سعودی محکمہ شماریات

مکہ مکرمہ(جانوڈاپ پی کے)سعودی محکمہ  شماریات کے مطابق رواں سال 17 لاکھ 7 ہزار301  افراد  نے فریضہ حج  ادا کیا۔

ایکس پر جاری بیان کے مطابق  15 لاکھ 46 ہزار 655  حجاج  بیرون ملک سے آئے جن کا تعلق 165 قومیتوں سے ہے، جب کہ  1 لاکھ 60 ہزار 646 مقامی حجاج تھے جن میں  سعودی شہری اور  وہاں رہائش پذیر افراد شامل ہیں۔

سعودی محکمہ شماریات کے مطابق مرد حجاج کی تعداد 8 لاکھ 93 ہزار 396 رہی جب کہ خواتین حجاج کی تعداد 8 لاکھ 13 ہزار 905 تھی۔

مزید خبریں

Back to top button