یومِ ترویہ پر مکہ مکرمہ میں 2 کروڑ 13 لاکھ فون کالز ریکارڈ

مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک) یومِ ترویہ کے دوران مکہ مکرمہ اور مشاعرِ مقدسہ میں مجموعی طور پر 2 کروڑ 13 لاکھ فون کالز ریکارڈ کی گئیں، جس سے حج سیزن میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کی اعلیٰ کارکردگی سامنے آئی ہے۔

سعودی عرب کی کمیونیکیشنز، اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن کے مطابق 18.6 ملین مقامی جبکہ 2.7 ملین بین الاقوامی کالز کی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ شدید رش کے باوجود مواصلاتی نظام مسلسل مؤثر انداز میں کام کرتا رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق موبائل انٹرنیٹ کی اوسط رفتار 404 میگابائٹ فی سیکنڈ ریکارڈ کی گئی جبکہ فی کس یومیہ ڈیٹا استعمال 1326 میگا بائٹ تک پہنچ گیا، جو عالمی اوسط سے دوگنا سے بھی زیادہ ہے۔

کمیشن کے مطابق جدید ٹیکنالوجی، ماہر افرادی قوت اور مربوط آپریشنل منصوبہ بندی کے ذریعے حجاج کرام کو اعلیٰ معیار کی کال اور انٹرنیٹ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button