پٹرول قیمتیں برقرار رکھنا شرمناک فیصلہ، حکومت عوام نہیں آئل کمپنیوں کی نمائندہ بن چکی ہے، حافظ نعیم الرحمان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کے حکومتی فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے عوام دشمن اور شرمناک قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ردعمل میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آ چکی ہے، مگر اس کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف دینے سے گریز کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے دنوں میں بھی عوام سے پٹرولیم لیوی وصول کی گئی، جبکہ گزشتہ 11 ماہ میں لیوی وصولی کا سالانہ ہدف مکمل ہونے کے باوجود اسے ختم نہیں کیا گیا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ یہ گورننس نہیں بلکہ لوٹ مار ہے اور غریب و متوسط طبقے پر ڈاکا ڈالنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ عوام کے بجائے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مفادات کی نمائندگی کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button