عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی،چاندی مہنگی ہو گئی


کراچی (جانوڈاٹ پی کے) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالر کمی کے بعد 4,328 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
مقامی صرافہ بازار میں بھی سونا سستا ہوا، فی تولہ سونا 200 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 236 روپے کا ہو گیا جبکہ 10 گرام سونا 170 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 684 روپے پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، فی تولہ چاندی 44 روپے مہنگی ہو کر 7,497 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں طلب اور شرح سود سے متعلق غیر یقینی صورتحال سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔