سونے کی قیمت میں بڑا کریش، ایک ہی روز میں فی تولہ 9,720 روپے سستا!


کراچی(جانوڈاٹ پی کے)مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونا 9 ہزار 720 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 32 ہزار 716 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 748 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 69 ہزار 422 روپے تک آ گئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا، جہاں فی اونس سونا 40 ڈالر سستا ہو کر 6 ہزار 889 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کے رجحانات میں تبدیلی سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہے، جبکہ مقامی مارکیٹ میں بھی عالمی نرخوں کے مطابق کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔