عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی پیش رفت کے تناظر میں عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈالر اور خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کے باوجود سونا مہنگا ہوا ہے، جس کی بڑی وجہ عالمی سرمایہ کاروں کی غیر یقینی صورتحال اور جغرافیائی کشیدگی بتائی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی جانب پیش رفت جاری رہی تو توانائی اور مالیاتی منڈیوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے، جس کے اثرات پاکستان سمیت دیگر ممالک کی مقامی مارکیٹوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے معاہدے میں جلد بازی نہیں کی جائے گی، جبکہ ان کی انتظامیہ کے مطابق مذاکرات ابھی حتمی مرحلے میں داخل نہیں ہوئے۔

مزید خبریں

Back to top button