مقامی مارکیٹ میں سونا سستا، چاندی کے دام مستحکم

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) مقامی مارکیٹ میں سونا سستا جبکہ چاندی کے دام میں استحکام دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 88 ہزار 462 روپے پر آگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 18 ہزار 777 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 7 ہزار 744 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 30 ڈالر سستا ہو کر 4657 ڈالر پر آ گیا۔

مزید خبریں

Back to top button