بیرسٹرگوہرنے بھی فارم45نہ ملنے کا الزام عائدکردیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ملک کے لیے ہم زیادہ وفادار ہیں، ہم چاہتے ہیں عوام کو حقوق ملیں اور جمہوریت مضبوط ہو۔بیرسٹر گوہر نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام جس کو ووٹ دیں، اسی جماعت کو حق حکمرانی حاصل ہے، ہم اس وقت 23 سیٹیوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئین یہی کہتا ہے ہر جگہ الیکشن کےلیے جاسکتے ہیں، اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ، دیگر کو نہیں جانے دیا گیا، ہمیں الیکشن کے سلسلے میں جلسے کی اجازت تو دے دیتے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی والے کہہ رہے ہیں کہ ’ہمیں فارم 45 نہیں مل رہا‘، یہ ابھی شکایت کر رہے ہیں، الیکشن فری فیئر نہیں ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button