صمودفلوٹیلا کو بین الاقوامی سمندری حدود میں روکناقابل مذمت ہے،پاکستان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے گلوبل صمودفلوٹیلا کو بین الاقوامی سمندری حدود میں روکنے پر شدید مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے انسانی حقوق کارکنوں کی غیرقانونی گرفتاری اور مبینہ بدسلوکی پر تشویش کا اظہار کیا۔ترجمان نے بتایا کہ زیرِحراست افراد میں پاکستانی سماجی کارکن سعد ایدھی بھی ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے گلوبل صمودفلوٹیلا کو بین الاقوامی سمندری حدود میں امدادی کارکنوں کی من مانی حراست پر مذمت بھی کی اور غیرقانونی طور پرحراست میں لیے گئے تمام امدادی کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئےکہا عالمی برادری زیرِحراست افرادکی حفاظت،وقاراوربنیادی حقوق کو یقینی بنائے۔دفتر خارجہ کی جانب سے پاکستانی شہریوں کی محفوظ واپسی کیلئے متعلقہ سفارتی مشنز سے رابطہ بھی جاری ہے۔



