دیامر میں ن لیگ کی انتخابی ریلی میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق،3افرادزخمی

گلگت(جانوڈاٹ پی کے)گلگت بلتستان کے ضلع دیامر  میں حلقہ جی بی اے 18 تانگیرمیں مسلم لیگ ن کی انتخابی ریلی میں فائرنگ سےنوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مسلم لیگ ن کی انتخابی ریلی میں ہوائی فائرنگ ہوئی،گولی لگنے سے نوجوان جان گنوا بیٹھا، اس دوران 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مبینہ طورپر بندوق ہاتھ سے پھسل جانے پر لوگوں کو گولیاں لگیں۔

ہوم سیکرٹری گلگت بلتستان  فیصل احسن پیرزادہ نے جیونیوز سےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی آئی جی اور  ایس پی کو  اس افسوسناک واقعےکی انکوائری کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ الیکشن مہم کی سکیورٹی مزید سخت کرنےکی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button