ٹرمپ حکومت کی پالیسیوں پر جارج کلونی برس پڑے، سخت الفاظ میں تنقید

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)ہالی ووڈ کے معروف اداکار جارج کلونی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اس وقت ایسے لوگوں کے ہاتھ میں ہے جو حکومت چلانے کیلئے سب سے کم اہل ہیں۔

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار نے وینس فلم فیسٹیول کے دوران یہ بیان دیا جہاں انہیں فلمی دنیا میں طویل خدمات کے اعتراف میں گولڈن لائن فار لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

امریکا کی موجودہ صورتحال سے متعلق سوال پر جارج کلونی نے کہا کہ ملک اس وقت ایک افسوسناک دور سے گزر رہا ہے۔

انہوں نے لفظ ’کاکسٹو کریسی‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب ایسی حکومت ہے جو سب سے کم اہل افراد کے ہاتھوں چلائی جائے، ان کے خیال میں امریکا اس وقت اسی صورتحال سے دوچار ہے۔

مزید خبریں

Back to top button